باب المندب پر حوثیوں کا قبضہ ایران کی بڑی کامیابی، امریکی اخبار

 ا مریکی اخبار کا کہنا ہے باب المندب پر حوثیوں کا قبضہ ایران کی بڑی کامیابی ، حوثیوں کی تیز رفتار پیش قدمی نے ایران کو امریکا کے ساتھ جاری معاشی دباؤ کی جنگ میں اہم برتری دلا دی ۔مندب کاہرمز سے بھی وسیع عالمی تجارتی کردارہے، تیل، گاڑیاں و دیگر مصنوعات بڑی مقدار میں منتقل ہوتی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یمن کے بحیرہ احمر کے ساحل پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی تیز رفتار پیش قدمی نے ایران کو امریکا کے ساتھ جاری معاشی دباؤ کی جنگ میں اہم برتری دلا دی ہے۔

قطر نے آبنائے باب المندب کی بندش کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

قطری وزارت خارجہ کے عہدے دار ابراہیم ال ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا پہلے ہی آبنائے ہُرمُز کی بندش کے باعث مسائل سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر نہیں چاہتا کہ باب المندب بند کرکے دنیا کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جائے۔

ابراہیم ال ہاشمی نے کہا کہ مزید پریشانیوں سے بچنے کے لیے قطر سفارت کاری اور مکالمے پر زور دے رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آج بھی اوپر چلی گئیں۔

مربن ایک سو اٹھارہ ڈالر فی بیرل ہوگيا، برینٹ ایک سو آٹھ اور ڈبلیو ٹی آئی ایک سو چار ڈالر پر پہنچ گیا۔ اہم سعودی آئل پائپ لائن بندش، عالمی تیل بحرانمزید سنگین ہونے کا خدشہ، مرمت میں تین سے پانچ ہفتے لگنے کا امکان، روزانہ 40 لاکھ بیرل تک تیل کی ترسیل متاثرہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے حالیہ ڈرون حملے کے بعد اپنی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن بند کردی، جس سے پہلے ہی ایران جنگ کے باعث دباؤ کا شکار عالمی توانائی منڈی میں تیل کی قلت مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *