امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کی بحالی کیلئے ایران اور عمان سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے‘ امید ہے جلد حتمی معاہدہ ہوجائےگاجبکہ امریکی وزیر خارجہ اسکاٹ بیسٹ کا کہنا ہے کہ ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق معاہدہ منگل یاآج بدھ تک تک طے پا سکتا ہے‘جہاز رانی کا سلسلہ ممکنہ طور پر اسی ہفتے دوبارہ شروع ہونے کاامکان ہے‘ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز پر عمان کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیںجبکہ صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا تاہم تنازع کو وسعت دینے کا ارادہ نہیں۔ادھرآبی گزرگاہ کھلنے کی امیدپر منگل کو عالمی منڈی میں تیل قیمتیں 5فیصد گھٹ کر 80ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں جبکہ اسٹاک مارکیٹس ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ‘ قطر نے کہاہے کہ آئندہ دنوں میں امریکا اور ایران کے مابین براہ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم پاکستان اور عمان کی سہولت کاری سے معاہدے کا ابتدائی مسودہ فریقین تک پہنچادیاگیا ہے ۔حوثی جنگجوؤں نے سعودی عرب کے شہر نجران میں ایک ہوائی اڈے پر حملے کا دعویٰ کیا ہے‘ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کا مین ریڈار حملے کی زد میں آیا ہے جس کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل ہوگیاہے جبکہ ہر مزمیں عمان کے قریب لائبیریا کا ایک کارگو شپ میزائل حملے کا نشانہ بنا ہےجس کے بعد عملے کا ایک رکن لاپتہ ہوگیا ۔بھارتی وزیرجہازرانی کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں میزائل یا گولہ لگنے سے بھارتی بحری جہاز تباہ ہوکر ڈوب گیا ہے تاہم جہاز پر سوار13بھارتیوں سمیت تمام 14ملاحوں کو بچا لیاگیا ہے‘ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیرمحسن رضائی نے کہا ہے کہ ایرانی جہاز پر حملے کے بعد ایران کی مسلح افواج یوکرین کے تین مقامات پر حملے کے لیے تیار تھیں تاہم یوکرین کی جانب سے معذرت کے بعد یہ فیصلہ روک دیا گیا۔ امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نےصدرٹرمپ سے فون پر گفتگو کی ہے جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں ایک سینئر ایرانی ذریعے نےبتایا کہ آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کے لیے عمان کے ساتھ زیرغور ایک عارضی منصوبے کے تحت ایران اندر آنے والی شپنگ پر کنٹرول اور باہر جانے والی ٹریفک پر نگرانی چاہتا ہے جس میں ضرورت پڑنے پر مداخلت کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہوگی۔
آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لئے رابطے تیزی سے جاری ہیں، ان رابطوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کا اعلان آئندہ گھنٹوں یا بدھ کو متوقع ہے۔
اس سے قبل امریکا کے سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی کہا تھا کہ کل تک آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق ہوسکتا ہے۔
واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران امریکی سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت اور بحران کو نارمل سطح پر لانے کے لیے تہران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منگل یا بدھ تک اس کا حتمی معاہدہ سامنے آ سکتا ہے۔
جب امریکی وزیرِ خزانہ سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کوئی ٹول ٹیکس وصول کرنے کی اجازت ہوگی؟ جس پر انہوں نے واضح کیا، ’یہ تمام تجارتی جہازوں کے لیے مکمل آزادیِ نقل و حرکت کا معاملہ ہوگا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے صرف خام تیل ہی نہیں بلکہ کھاد، ریفائنڈ مصنوعات اور صنعتی گیسوں کی بین الاقوامی سپلائی بھی بحال ہوگی اور خلیجِ فارس میں پھنسے سیکڑوں بحری جہازوں کو نکلنے کا راستہ ملنے سے عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور ریلیف دیکھنے کو ملے گا۔
یمنی بندرگاہ کے قریب بھارت کے کارگو جہاز پر حملہ ہوا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق بھارتی کارگو جہاز پر حملہ حدیدہ بندرگاہ کے قریب بحیرہ احمر میں ہوا جس سے جہاز غرق ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ کس نے کیا تاہم کوسٹ گارڈ نے جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت بچا لیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جہاز پر 14 افراد سوار تھے جن میں 13 بھارتی شہری اور ایک یمنی شامل تھا۔















Post your comments