اسلام آباد: 10روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ، سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے حکام نے بتایا ہےکہ نئے کرنسی نوٹ آنے میں ایک سال کا وقت لگے گا،چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مارکیٹ میں بہت سے جعلی نوٹ گردش میں ہیں ، بعض اوقات اے ٹی ایم اور بنکوں سے بھی جعلی نوٹ نکل آتے ہیں ، ایک ہزار اور پانچ ہزارکے بھی جعلی نوٹ ہیں جس پر ڈپٹی گورنر نے کہا کہ موجودہ 5 ہزار روپے کا نوٹ 2005 میں جاری کیا گیا تھااب جو نوٹ آرہے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور ان کو تیار کرنا بہت مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ نئے نوٹ کے ڈیزائن کے لیے پیپرا قوانین کے تحت ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ اس عمل میں چار بولی دہندگان نے حصہ لیا اور کنسلٹنٹ فرم کو ٹھیکہ دیا گیا، جو اس وقت کابینہ کمیٹی کی ہدایت پر مطلوبہ تبدیلیاں کر رہی ہے۔ بعد ازاں نئے ڈیزائن کی وفاقی حکومت سے منظوری درکار ہوگی۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / دس روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ، نئے کرنسی نوٹ کیلئے ایک سال کا وقت درکار ہوگا
دس روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ، نئے کرنسی نوٹ کیلئے ایک سال کا وقت درکار ہوگا



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
اخون پنجو باباؒ: مغالطے سے ہم عصر دستاویزات تک تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeتاریخِ تصوف میں کسی بزرگ کے نسب کا تعین محض مشہور روایت سے نہیں، بلکہ ماخذ کی قدامت، شہادت کی زمانی و مکانی قربت اور دستاویز کی صحت سے کیا جاتا ہے۔ سید عبدالوہاب المعروف اخون پنجو باباؒ بھی اسی حوالے سے ایک اہم مثال ہیں۔ آپؒ کی ولادت 1538ء اور وصال 1630ء بیان کیا […]
Read More-
-
-
ضرورت برائے شریکِ حیات از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home











Post your comments