Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-08-2026
Posted in: Home, Nawai Pakistan E Paper 2026, Weekly Nawai Pakistan E Paper
قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے دائرۂ اختیار کیلئے مقررہ 500؍ ملین روپے کی قانونی حد اور واجبات کی مہنگائی کے تناسب سے ایڈجسٹ شدہ مالیت کے درمیان واضح قانونی امتیاز قائم کرتے ہوئے اندرونی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ مہنگائی کو بنیاد بنا کر ماضی کے چھوٹے مالیت والے کرپشن کیسز کو […]
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سیکیورٹی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایران کے صدر نے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تہران میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ تہران تیار ہے کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، […]
امریکی بحریہ نے 2000 ناٹیکل میل رینج رکھنے والے کم لاگت زیرِ آب ڈرون کی آزمائش شروع کر دی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک نئی بغیر پائلٹ زیرِ آب گاڑی کی آزمائش شروع کر دی ہے، جسے طویل دورانیے کے مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ڈویلپرز کے […]
امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے معاملے پر اختلافات بڑھ گئے ہیں اور دونوں جانب سے نئی شرائط سامنے آنے کے بعد وسیع تر جنگ بندی اور امن معاہدے کے امکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ آبنائے ہرمز دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا اہم […]
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔ 11 اگست کو دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور […]
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال نوجوانوں کا عالمی دن ’مختلف حالات، مشترکہ امنگیں‘ کے زیرِ عنوان منایا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے طول و عرض میں نوجوانوں کی زندگی مختلف حالات کے زیرِ اثر ہوتی […]
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ نوجوانوں کے عالمی دن پر صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور عزم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، معیاری تعلیم، باعزت روزگار اور جدت نوجوانوں کی مشترکہ خواہشات ہیں۔ […]
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ باردو برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن […]
میر پور خاص میں دو روز قبل گھر میں فائرنگ سے لڑکا اور لڑکی کی ہلاکت کے کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔ جاں بحق نوجوان نے انتقال سے پہلے ویڈیو بیان ریکارڈ کیا، جس میں دعویٰ کیا کہ لڑکی اس کی منکوحہ تھی، وہ مسلسل نافرمانی کررہی تھی اس لیے خود کو مار […]



Download PDF File
Read Moreصدی کے آخری ربع میں مانسہرہ کی وادیٔ کونش کا بٹل محض ایک پہاڑی گاؤں نہیں تھا۔ 1907ء کے ’’گزیٹیئر آف دی ہزارہ ڈسٹرکٹ‘‘ کے مطابق بٹل کونش وادی کے بالائی حصے کے قریب ایک بڑا گاؤں تھا، جہاں بارڈر ملٹری پولیس کی چوکی بھی قائم تھی۔ یوں بٹل تک برطانوی سرکار کی عملداری اور […]
Read More