امریکی بحریہ نے 2000 ناٹیکل میل رینج رکھنے والے کم لاگت زیرِ آب ڈرون کی آزمائش شروع کر دی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک نئی بغیر پائلٹ زیرِ آب گاڑی کی آزمائش شروع کر دی ہے، جسے طویل دورانیے کے مشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس کے ڈویلپرز کے مطابق یہ نظام 2000 سے زائد ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کرسکتا ہے اور اس کی لاگت اسی نوعیت کی دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق 34 فٹ لمبی ہیدالِس کاربن فائبر کے ایک بیرونی ڈھانچے سے لیس ہے، جس کا کراس سیکشن 6 فٹ ہے۔ اس میں سونار سمیت مختلف الیکٹرانک نظام بھی نصب ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے ڈویلپرز کے مطابق ہیدالِس کی آپریشنل رینج 2000 سے زائد ناٹیکل میل ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے مطابق امریکی فوج نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہاز پر میزائل فائر کیے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ پاناما کے جھنڈے والے کارگو جہاز پر میزائل داغے گئے، 11 اگست تک 55 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا،حکم کی خلاف ورزی کرنے والے 3 جہازوں کو غیر فعال کیا گیا۔
دوسری طرف یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللّٰہ نے باب المندب میں فوجی ساز و سامان لے جانے والے سعودی جہاز پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پرواز کی تبدیلی کے دوران سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل کر رہا تھا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طیارے میں سفر کیا اسے ‘زیادہ خطرہ’ لاحق ہو سکتا تھا، مجھے ایران پر بھروسہ نہیں۔
اس سے پہلےامریکی اخبار نے گزشتہ ماہ نیٹو اجلاس کے بعد امریکی صدر کی ترکیے سے نکلنے کی حیران کن رپورٹ جاری کی تھی۔
امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی کیمروں کے سامنے ایئر فورس ون میں سوار ہوئے لیکن بعد میں خفیہ طریقے سے انہیں کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے فوجی طیارے میں منتقل کیا گیا، جو انہیں برطانیہ تک لے گیا۔














Post your comments