پاکستان اور ایران نےسرحدی تجارت کے فروغ اور 24 گھنٹے بارڈر کھلا رکھنے کے لیےسہولیات بڑھانے، بہتر لاجسٹکس اور کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی لانے پر اتفاق کیا ہے،ونوں ممالک کے درمیان کان کنی کے شعبے، خصوصاً قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن میں بھی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیاگیا،یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، کان کنی و تجارت سید محمد اتابک کی سربراہی میں 6 رکنی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات میں طے پایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان اپنے بہترین ہمسایہ برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-09-2026
Posted in: Home, Nawai Pakistan E Paper 2026, Weekly Nawai Pakistan E PaperDownload PDF File
Read More













Post your comments