صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔
دہشت گردی کے متاثرین کی یاد اور اظہارِ عقیدت کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے زخم قومی یادداشت کا حصہ ہیں، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بلا امتیاز مذمت ضروری ہے اور کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے کسی علاقے کو استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانا لازم ہے، دہشت گرد قومی عزم توڑنے میں ناکام رہے ہیں، پرامن اور مضبوط پاکستان ہمارا عزم ہے۔
صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو دائمی امن و خوش حالی عطاء فرمائے۔














Post your comments