دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست ہے، اسموگ کے باعث پنجاب حکومت نے لاہور میں آج سے ایک ہفتے کے لیے پانچویں جماعت تک کے اسکول بند کردیے ہیں۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے آج وزارت خارجہ کو خط لکھیں گے، جبکہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے ہوں گے۔نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اینٹی اسموگ آپریشن جاری ہے۔لاہور میں جمعے اور اتوار کی رات کو ہیوی وہیکلز داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔لاہور میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 1ہزار 344 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں، 2 ہزار397 گاڑیوں کے خلاف چالان اور1 کروڑ روپے کے جرمانےعائد کیے گئے، 9 ہزار گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کیا گیا اور 2 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ 5 ہزار گاڑیوں کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔
پارا چنار میں ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔
چیئرمین پرائیویٹ ایجوکیشن نے پاراچنار میں ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے کھلنے کی تصدیق کر دی۔انہوں نے بتایا کہ راستوں کی بندش سے ایندھن ختم ہونے کے باعث اسکول بند کرنے پڑے تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تیل، خوراک اور ادویات پر مشتمل سامان پارا چنار پہنچا دیا گیا ہے۔
Post your comments