فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کا پرچم میدان میں بچھایا نہیں جاتا

سعودی عرب کے قومی پرچم کو فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوران دیگر ممالک کے جھنڈوں کی طرح میدان میں بچھانے کے بجائے خصوصی طور پر بلند مقام پر آویزاں کیا گیا، جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔

عام طور پر فیفا کے پری میچ پروٹوکول کے تحت شریک ممالک کے پرچم گراؤنڈ پر پھیلائے جاتے ہیں، تاہم سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ مختلف طرزِ عمل اختیار کیا گیا۔

اس کی بنیادی وجہ سعودی پرچم پر درج کلمۂ طیبہ ہے، جو اسلام کے بنیادی عقیدے کی نمائندگی کرتا ہے۔

 سعودی قوانین اور مذہبی روایات کے مطابق قومی پرچم کو زمین پر رکھنا، اس پر چلنا یا اسے کسی ایسے انداز میں استعمال کرنا جس سے بے حرمتی کا تاثر پیدا ہو، انتہائی نامناسب سمجھا جاتا ہے۔

اسی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ انتظامیہ نے سعودی پرچم کو زمین پر رکھنے کے بجائے ایک مخصوص اور بلند مقام پر نصب کیا تاکہ اس کے تقدس اور احترام کو برقرار رکھا جا سکے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *