گلگت بلتستان الیکشن: دیامر کے 3 حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دیامر کے 3 حلقوں کے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق جی بی اے 15 چلاس میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر 5962 ووٹ لے کر، جی بی اے 17 میں پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 8954 ووٹ لے کر جب کہ جی بی اے 18 تانگیر میں مسلم لیگ ن کے کفایت الرحمٰن6081 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علیم خان سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں انور علی، اسد شفیق، محمد دل پذیر اور امان علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی نے 10، ن لیگ نے 5، آئی پی پی نے 4، آزاد امیدواروں نے 2 اور ایم ڈبلیو ایم نے 1 نشست حاصل کی ہے، 2 حلقوں جی بی اے 16 دیامر اور جی بی اے 13 کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُرامید ہیں کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنا لیں گے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *