غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی: امیشا پٹیل

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے پاکستان میں اپنی غیر معمولی مقبولیت سے متعلق دعوے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امیشا پٹیل نے کہا کہ فلم غدر کی ریلیز کے بعد مجھے پاکستان سے بے پناہ محبت ملی، پاکستانی خواتین میرا فون نمبر تلاش کر کے مجھے کال کرتی تھیں اور بعض مداح جذباتی ہو کر گفتگو کرتے ہوئے روتی بھی تھیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے میرے فلمی کردار ’سکینہ‘ سے متاثر ہو کر اپنی بیٹیوں کا نام بھی سکینہ رکھا۔

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے۔

 کئی صارفین کا کہنا ہے کہ امیشا پٹیل اپنی مقبولیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہیں، جبکہ بعض نے کہا کہ پاکستان میں ان کی شہرت اتنی نہیں جتنی وہ بیان کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ بھارتی فلمیں یہاں طویل عرصے سے محدود یا بند رہی ہیں، اس لیے ایسے دعوے حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے، جبکہ دیگر صارفین نے بھی ان کے بیان کو مبالغہ آمیز قرار دیا۔

واضح رہے کہ امیشا پٹیل نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم کہو نا پیار ہے سے کیا تھا، جبکہ غدر ایک پریم کتھا ان کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے، جس میں انہوں نے ’سکینہ‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *