دنیا کے21 عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کپتانوں نے پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو ایک اور خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے سابق کپتان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی علاج کیلئے اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نہیں ہے۔ اس خط پر دستخط کرنے والے 21 افراد میں مائیکل ایتھرٹن، ایلکس بلیک ویل، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلی، گریگ چیپل، ای ین چیپل، بیلنڈا کلارک، ایلسٹر کک، مائیک گیٹنگ، سنیل گاوسکر، لی جرمین، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گاور، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسارکرکر، اسٹیو وا، جان رائٹ شامل ہیں۔خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ایک طبی بورڈ ان کا معائنہ کر سکے، اس بورڈ میں انکے ذاتی معالجین اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی شامل کیا جانا تھا۔ عدالت نے خاندان کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بحال کیا تھا۔
دنیا کے21عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
برہنہ ضمیر، ملبوس معاشرہ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeہم ایک عجیب معاشرے میں زندہ ہیں۔ یہاں لباس پر بحث ختم ہونے کا نام نہیں لیتی، مگر کردار پر خاموشی چھائی رہتی ہے۔ جسم کی بے پردگی پر جذبات بھڑک اُٹھتے ہیں، لیکن جھوٹ، خیانت، بددیانتی اور ظلم ہماری اجتماعی حس کو زیادہ دیر بے چین نہیں کرتے۔ گویا ہماری ساری غیرت جسم کے […]
Read More-
-
مدینہ میں عید میلاد النبی تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
برادرانِ اخون پنجو ؒ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home











Post your comments