ویمنز T20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ بنا دی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 88 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ بنا دی ہے۔

برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر دو سو آٹھ رنز بنائے، اوپنر تزمین برٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست ایک سو چودہ رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لورا وولفارٹ نے پینتالیس رنز اسکور کیے۔

جواب میں نیدرلینڈز نے مستحکم آغاز کیا، تاہم درمیانی اوورز میں وکٹیں گنوانے کے بعد ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو بیس رنز ہی بنا سکی، فیبی مولکن بوئر نے اکتالیس اور سانیا کھرانہ نے چھتیس رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی ایابونگا خاکا نے تین جبکہ کلوئی ٹرایون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ نے گروپ اے میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ میں بھارت اور آسٹریلیا کے ساتھ خود کو بھی مستحکم کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جا رہے ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *