برطانیہ میں پولیس نے قادیانیوں کے مراکز پر چھاپے مار کر جدید غلامی، زبردستی شادی اور جنسی زیادتی سمیت مختلف جرائم کے شبہ میں نو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شمال مغربی انگلینڈ بھر سے 500پولیس اہلکاروں نے اس آپریشن کے دوران کرو، چیشائر میں گروپ کے ہیڈ کوارٹر سمیت تین مراکز پر وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔ چیشائر پولیس کے ایک بیان کے مطابق، چھ مردوں اور تین خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں مارچ میں اس گروپ کا حصہ رہنے والی ایک خاتون کی جانب سے سنگین جنسی جرائم، زبردستی شادی اور جدید غلامی کے الزامات کا علم ہوا تھا جو مبینہ طور پر 2023 میں پیش آئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ تمام گرفتاریاں اس خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات سے متعلق ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں دو امریکی مرد اور ایک خاتون، دو میکسیکن مرد، ایک اطالوی خاتون، ایک ہسپانوی مرد، ایک سویڈش خاتون اور ایک مصری مرد شامل ہیں۔چیشائر کانسٹیبلری کے چیف سپرنٹنڈنٹ گیرتھ رگلی نے کہا، “آج کا آپریشن ایک تفصیلی اور مضبوط تحقیقات کا نتیجہ ہے۔
Home / Breaking News, Home, World / برطانیہ، قادیانیوں کے مراکز پر چھاپے، جنسی زیادتی کے الزامات پر 9 گرفتار
برطانیہ، قادیانیوں کے مراکز پر چھاپے، جنسی زیادتی کے الزامات پر 9 گرفتار



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
صوبے نہیں مظبوط بلدیات تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Homeپہلی مرتبہ نہیں اس سے پہلے بھی بہت بات ہو چکی ہے۔ صوبے کے اضافے کی بحث پاکستان میں ، چاہتے ہیں کہ صوبوں میں اضافہ ہو جائے بلکہ ہر ڈویژن کو . صوبہ بنا دیا جائے ۔ اسان سا جواب یہ ہے کہ جو لوگ چار صوبے نہ سنبھال سکیں وہ 32 صوبے کہاں […]
Read More










Post your comments