سود سے پاک مالیاتی نظام کی جانب منتقلی مرحلہ وارہوگی، حکومت نے جامع حکمتِ عملی جاری کر دی۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق 2027 کے بعد کے مالیاتی نظام کا عملی نفاذ کئی اہم چیلنجز و خطرات سے نمٹنے پر منحصر، منتقلی بتدریج، ہموار اور کسی بڑے تعطل کے بغیر ہوگی، تاکہ مالیاتی نظام کا استحکام برقرار رہے ۔ روایتی بینکوں کو اسلامی مالیات کی تربیت کیلئے متعدد پروگرام شروع ، ان اقدامات سے منتقلی مزید ہموار ہوگی ، اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی بھی 2027 کے بعد شریعت کے مطابق مرتب ونافذ کی جائیگی۔ موجودہ سرکاری قرضوں کی شرعی مالیاتی ذرائع میں تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ، اثاثہ رجسٹری کمپنی قیام و سکوک اجرا حکمتِ عملی کا حصہ ، دسمبر 2027تک وفاقی و صوبائی قوانین میں ترامیم بھی انتہائی اہم ہونگی ۔وفاقی شرعی عدالت کے 2022 کے فیصلے اور آئین میں 26ویں ترمیم کے تحت 2027 کے بعد پاکستان میں سود سے پاک مالیاتی نظام نافذ کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے، تاہم وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ سود سے پاک مالیاتی نظام کی جانب منتقلی مرحلہ وار اور بتدریج ہوگی تاکہ کسی بڑے تعطل سے بچا جا سکے، کیونکہ ایسا تعطل معیشت پر دور رس اثرات مرتب کر سکتا ہے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ “2027 کے بعد پاکستان کے مالیاتی نظام سے متعلق حکمتِ عملی” میں کہا گیا ہے کہ اس حکمتِ عملی کے تحت 2027 کے بعد کے مالیاتی نظام کا عملی نفاذ کئی اہم چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے پر منحصر ہے۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / سود سے پاک مالیاتی نظام کی منتقلی مرحلہ وار ہوگی، حکومت نے جامع حکمت عملی جاری کردی
سود سے پاک مالیاتی نظام کی منتقلی مرحلہ وار ہوگی، حکومت نے جامع حکمت عملی جاری کردی



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
ملا اصغر غازی برادر اخوند درویزہ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeاخوند درویزہ بابا کا نام پشتو تاریخ، اسلامی فکر اور کلاسیکی پشتو ادب میں ایک روشن حوالہ ہے۔ آپ کی علمی و اصلاحی خدمات، خصوصاً روشانی تحریک کے مقابل فکری جدوجہد، پر بہت کچھ لکھا گیا، لیکن آپ کے علمی خانوادے کی بعض شخصیات اب بھی کم معروف ہیں۔ انہی میں ملا اصغر غازیؒ کا […]
Read More











Post your comments