رضا اللّٰہ نے ڈیبیو پر چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے رضا اللّٰہ نے چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔  

رضا اللّٰہ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں 9 چھکے لگادیے۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ بیٹر بن گئے ہیں۔

ان کے علاوہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب  سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تھے، انہوں نے 2008 میں انگلینڈ ہی کیخلاف نیپیئر میں اپنے پہلے میچ میں 9 چھکے لگائے تھے۔

کرکٹر رضا اللّٰہ مشوانی کے بڑے بھائی محمد اقبال مشوانی نے کہا ہے کہ ان کے بھائی رضا نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ سے ملک کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں رضا اللّٰہ مشوانی کی صلاحیتوں پر پہلے ہی یقین تھا، امید ہے رضا اللّٰہ مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

کرکٹر کے بڑے بھائی نے یہ بھی کہا کہ ایئرپورٹ سے دیر بالا تک رضا اللّٰہ مشوانی کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرکٹر رضا اللّٰہ مشوانی کا تعلق دیر بالا کے علاقے نیاگر بیدامے سے ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *