وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جدہ کے قصر اسلام میں ہوئی۔

ملاقات میں ایران امریکا مذاکرات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفد نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے تھے، اس موقع پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفد کے لیے روضۂ رسول ﷺ کے دروازے کھولے گئے، اس موقع پر وزیرِ اعظم نے روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کی اور سلامِ عقیدت پیش کیا۔

—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم آفس
—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم آفس

وزیرِ اعظم نے ملک و قوم کی ترقی اور دنیا بھر میں امن و آشتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے دوحہ جائیں گے جہاں ان کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہو گی۔

—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم آفس
—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم آفس

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

شہباز شریف نے رات گئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی جس میں خطے کی صورتِ حال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *