وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد کو فون، حوثی حملوں کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نےاتوارکی سہ پہر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے حالیہ حملوں، بالخصوص سعودی عرب کے شہری اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت اور برادر سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کی حالیہ کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی میں مزید خلل کا باعث بن سکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ کشیدگی میں کمی لانے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے موجودہ بحران کے دوران دانشمندانہ اور دور اندیش قیادت پر سعودی ولی عہد کو خراج تحسین پیش کیا۔شہزادہ محمدبن سلمان نے سعودی عرب کے لئے پاکستان کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *