پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیش کش کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے، فریق معاہدے کے لیے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔
ایک اور خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات کے بعد بھی پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی عہدے دار نے توقع ظاہر کی ہے کہ مذاکرات جمعرات کو ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اب بھی جاری ہیں۔
ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیش رفت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔
اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی، ہم نے اپنی تجاویز ایران کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔
علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیر کی صبح ہمیں صحیح لوگوں کی کال آئی تھی کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ایرانی بقیہ نکات پر بھی اتفاق کر لیں گے، مذاکرات کے دوران ایران کے ساتھ متعدد نکات پر اتفاق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وفد نے ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات کیے جبکہ ایران نے برے طریقے سے مذاکرات کیے، ایران نے معاہدے کے لیے ہم سے رابطہ کیا تھا.
وائٹ ہاؤس نے امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر واضح مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور مذاکراتی ٹیم نے امریکی مؤقف اور ریڈ لائنز کو پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔
کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے بعد ایران پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے باعث تہران کی جانب سے معاہدے کی خواہش مزید بڑھ سکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیش کش کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے سیز فائر کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے، فریق معاہدے کے لیے نئے بالمشافہ مذاکرات پر غور کر رہے ہیں۔
ایک اور خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد مذاکرات کے بعد بھی پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی عہدے دار نے توقع ظاہر کی ہے کہ مذاکرات جمعرات کو ہو سکتے ہیں۔

Post your comments