ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان ہی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کئی ممالک مدد کے لیے تیار ہیں، تاہم مذاکرات میں باضابطہ ثالث کی حیثیت پاکستان کو حاصل ہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق اگر مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی شعبوں میں وسیع تعاون جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور اپنے مؤقف کی وضاحت کر رہا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پینٹاگون جھوٹ بول رہا ہے، نیتن یاہو کا کھیل امریکا کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکا۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی لاگت دعویٰ کردہ رقم سے 4 گنا زیادہ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے بالواسطہ اخراجات اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں، ہر امریکی گھرانے کا ماہانہ بل 500 ڈالر ہے اور یہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل فرسٹ کا ہمیشہ مطلب امریکا لاسٹ ہی ہوتا ہے۔










Post your comments