یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کا اہم پارٹنر، خطے کی بڑی طاقت ہے، بطور ثالث امریکا، ایران جنگ روکنے میں مدد کی، جسے یورپ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،پاکستان کو دفاع کا پورا حق حاصل، افغان صورتحال سے نکلنے کا بہترین راستہ مذاکرات ہیں، کایا کالاس نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کیساتھ پاکستان یورپی یونین اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف خلیجی خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر یورپی قیادت کا شکریہ ادا کیا، کاجا کالاس کے دورہ کے دوران پاکستان اور یورپی یونین نے اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، انسداد دہشت گردی، ہجرت، انسانی حقوق اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کایا کالاس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کایا کالاس کا دورہ پاک ای یو کے درمیان بڑھتے شراکت کی علامت ہے،جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کا تجارتی تعاون دونوں فریقوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاجا کالاس نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کیساتھ پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت اوروزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ایک بڑی علاقائی طاقت اور یورپی یونین کا ایک اہم شراکت دارقرار دیا۔ کاجا کالاس نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششوں میں پاکستان کی سفارت کاری اہم رہی ہے۔ آپکی حمایت سے اب جنگ بندی کو توسیع دینے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے ایک نازک سفارتی موقع پیدا ہوا ہے۔افغانستان کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ایک تنازع میں الجھا ہوا ہے اور دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی لائیں۔ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے محترمہ کالاس نے کہا کہ یورپی یونین بدستور پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، جو امریکا اور چین دونوں کی مشترکہ منڈی سے بھی بڑی ہے۔ کاجا کالاس نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔ مذاکرات میں تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ بالخصوص جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعاون میں وسعت اور دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔ اسحاق ڈار نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے تنازع کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ رتلے اور کشن گنگا منصوبوں سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے نے مغربی دریاؤں پر بھارت کے اختیارات کی حدود سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کاجا کالاس کا دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری میں بڑھتی ہوئی رفتار کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے دوران بھی ہمارا مسلسل رابطہ رہا اور اسی طرح امریکا اور ایران کے درمیان جاری علاقائی تنازع کے دوران بھی رابطے برقرار ہیں۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / پاکستان، یورپی یونین کا اہم پارٹنر، خطے کی بڑی طاقت، بطور ثالث امریکا، ایران مکمل جنگ روکنے میں مدد کی، نمائندہ ای یو
پاکستان، یورپی یونین کا اہم پارٹنر، خطے کی بڑی طاقت، بطور ثالث امریکا، ایران مکمل جنگ روکنے میں مدد کی، نمائندہ ای یو



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
مودی کی ناکام چالیں. تحریر: ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Homeپاکستان خود کو سفارتی لحاظ سے بہتر صورت حال میں پاتا ہے، جہاں امریکہ، چین اور مشرق وسطیٰ اسے پسند کر رہے ہیں، بھارت کی کوششوں کے باوجود۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، اس میں بھارتی غلطیوں کا بھی کردار ہے۔ ائیے دیکھتے ہیں کہ بھارت نے کیا غلطیاں کی یا پاکستان نے وہ کون سی […]
Read More











Post your comments