عراقچی کا فیلڈ مارشل اور ڈار کو فون

 ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے فون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے خطے میں سفارتکاری کے ’تعمیری کردار‘ کو سراہا اور گزارش کی کہ اسلام آباد ’موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے میں مدد جاری رکھے اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے۔‘بیان کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستانی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لئے جنگ بندی کا تسلسل ضروری ہے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *