چین کے شہر چانگشا میں صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے کے معاہدے پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کے چیئرمین یوہوئی نے دستخط کئے۔ زرعی ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدے پر شرجیل انعام میمن اور لانگ پن ہائی ٹیک انفارمیشن کمپنی کے چیئرمین چن ژی شین نے دستخط کئے۔ چائے کے شعبے سے متعلق معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا جبکہ چینی کمپنیوں کی جانب سے ژو چونگ وانگ اور ہاؤ جیاولونگ نے دستخط کئے۔ ان معاہدوں کا مقصد پانی، زراعت، تجارت اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کے بعد جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے نہایت اہم سنگ میل ثابت ہوں گے، چین اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور صنعتی تعاون کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے وقت کی اہم ضرورت ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو اضافی پانی فراہم کیا جا سکے گا ، مستقبل میں پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہری مسائل کے مستقل حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
پاک چین مفاہمت، سمندری پانی قابل استعمال بنانے سمیت کئی ایم او یوز پر دستخط



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
وقت کا کوڑا اور بونوں کا تماشہ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeیہ دُنیا باتوں کی دُکان نہیں، دنوں کی منڈی ہے۔ یہاں دلیل کی اوقات دو ٹکے کی نہیں، یہاں صرف نتیجہ بولتا ہے۔ جذبے، نیتیں اور خواب؟ معاف کیجیے گا، یہ سب اس سماج کے سامنے فٹ پاتھ پر پڑے اس کوڑے کی مانند ہیں جس پر سے لوگ دامن بچا کر گزر جاتے ہیں۔ […]
Read More-
-
-
پاکستان میں زندگی .گزارنے کے 15 طریقے
Posted in: Articles, Home












Post your comments