بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےبدھ سے اسرائیل کے دو روزہ دورے کا آغازکردیا ہے،امریکی میگزین فوربز کے مطابق اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے جنگی معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے،اسرائیلی اپوزیشن مودی کے کینیسٹ سے خطاب کا بائیکاٹ کریگی، بھارتی اپوزیشن نے بھی مودی کے دورے کی مخالفت کردی ہے ، اپوزیشن نے علاقائی عدم استحکام، غزہ میں جاری مظالم کے دوران مودی کے دورے کی ٹائمنگ پر سوالا ت اٹھادیئے ہیں، کانگریس کا کہنا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں شہری ہلاکتیں نظر انداز کردی گئی ہیں جبکہ بھارت نےفلسطینیوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ اسرائیل کا آغاز کردیا ہے۔مودی کا اسرائیل کا یہ دوسرا دورہ ہوگا،فوربز انڈیا کے مطابق انڈیا اسرائیل کے ساتھ مجموعی طور پر 8.6 بلین ڈالر کے جنگی معاہدے کرنے جا رہا ہے جن کے تحت سپائس 1000 پرسیژن گائیڈڈ بم، ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل، بیلسٹک میزائل اور آئس بریکر میزائل سسٹم خریدے جائیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن نے نریندر مودی کے اسرائیلی پارلیمنٹ کینسیٹ سے خطاب کے بائیکاٹ کا منصوبہ بنالیا ہے ، اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، یائر لاپڈ کی قیادت میں اپوزیشن اور پارلیمنٹ کےا سپیکر امیر اوہانا کے درمیان ایک “تعطل” کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ یہ تنازع ا سپیکر کے اس فیصلے کی وجہ سے ہے جس میں انہوں نے “روایت کے برعکس” اسرائیلی سپریم کورٹ کے صدر اسحاق امیت کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں مدعو نہیں کیا ہے۔
Home / Breaking News, Home, World / ٍمودی کا آج سے دورہ تل ابیب، اربوں ڈالر کے جنگی معاہدوں کا امکان
ٍمودی کا آج سے دورہ تل ابیب، اربوں ڈالر کے جنگی معاہدوں کا امکان



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
اخون پنجو باباؒ: مغالطے سے ہم عصر دستاویزات تک تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeتاریخِ تصوف میں کسی بزرگ کے نسب کا تعین محض مشہور روایت سے نہیں، بلکہ ماخذ کی قدامت، شہادت کی زمانی و مکانی قربت اور دستاویز کی صحت سے کیا جاتا ہے۔ سید عبدالوہاب المعروف اخون پنجو باباؒ بھی اسی حوالے سے ایک اہم مثال ہیں۔ آپؒ کی ولادت 1538ء اور وصال 1630ء بیان کیا […]
Read More-
-
-
ضرورت برائے شریکِ حیات از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home











Post your comments