مشرق وسطیٰ کے بحران میں پاکستان کی جانب سے کامیاب اور موثر سفارتکاری کا مظا ہرہ سا منے آیاہے۔وزیر اعظم کی جانب سے ٹیلیفونک رابطوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نے دنیا کےمختلف سربراہان مملکت سے ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک 51 مرتبہ ٹیلیفونک رابطے کئے۔وزیر اعظم نے 28 فروری سے اب تک مشرق وسطی اور مغربی ممالک کے سربراہان سے 51 بار ٹیلیفون پر بات کی۔وزیر اعظم ٹیلیفون پر سب سےزیادہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے رابطے میں رہے اور 5 مرتبہ بات کی۔وزیر اعظم کاکویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد کے ساتھ تین مرتبہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ تین مرتبہ رابطہ ہوا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ وزیر اعظم نے مذکورہ عرصے میں تین مرتبہ ٹیلیفون پر بات کی ۔بحرین کے فرمانروا کے ساتھ وزیر اعظم نے تین مرتبہ، امیر قطر کے ساتھ بھی تین ٹیلیفونک رابطے کئے۔
Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-09-2026
Posted in: Home, Nawai Pakistan E Paper 2026, Weekly Nawai Pakistan E PaperDownload PDF File
Read More














Post your comments