لاہور: مزنگ میں نوجوان نے خاتون اور اسکے 2 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور کے علاقے مزنگ میں نوجوان نے خاتون اور اس کے 2 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 35 سالہ عائشہ، 14 سالہ مفرہ، 12 سالہ منیب اور 45 سالہ شاہد شامل ہے۔

فائرنگ کے اس واقعے میں 8 سالہ مناہل اور 18 سالہ سمنہ زخمی ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ فلیٹ کے اندر پیش آیا، ابتدائی طور پر وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *