ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال کر اہداف پر درستگی سے حملے کیے، روسی میڈیا

ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال کر اہداف پر تاک تاک کر نئے حملے کیے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران کے نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کرتے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق پینٹاگون تشویش میں مبتلا ہے کہ تہران کس طرح حساس اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنارہا ہے۔

یہ بات ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اردن میں امریکی فوجی اڈے پر جمعہ کو ایرانی حملوں سے دو امریکی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح پر نہ آنے کا فیصلہ، حالات معمول پر آنے کے بعد منظر عام پر آنے کا امکان ،روسی خبر رساں ادارے نے ایک ایرانی ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔ ذریعے کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث فی الحال ان کی کسی عوامی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں، جبکہ حالات معمول پر آنے کے بعد وہ دوبارہ عوامی سطح پر نظر آئیں گے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *