یورپی یونین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ایس پی پلس مراعات پر پاکستان کی کئی شعبوں میں کارکردگی بہتری کے بجائے تنزلی کا شکار رہی، صورتحال خراب رہی۔ 27کنونشنز کا معائنہ، مثبت پیش رفت محدود رہی، 2024 میں پاکستان کو 732 ملین یورو ٹیرف چھوٹ ملی ۔ اقلیتی کمیشن ، سزائے موت دائرۂ کار ، انسدادِ تشدد قانون نفاذ، مزدور حقوق، بچوں سے مشقت شعبوں میں پیشرفت ، انسانی حقوق، اظہارِ رائے اور قانون کی حکمرانی پر تشویش، جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کی سفارش کی گئی۔ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عمل درآمد کا معائنہ کیا ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پاکستان کو اپنی جی ایس پی پلس ذمہ داریوں پر عمل درآمد میں مسائل کا سامنا ہے۔ کئی شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی میں تنزلی دیکھی گئی، جبکہ مثبت پیش رفت محدود رہی۔جمعرات کو یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ پاکستان سے متعلق مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق پاکستان 2014 سے یورپی یونین کی پائیدار ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے خصوصی مراعاتی تجارتی اسکیم سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور وہ اس اسکیم کا سب سے بڑا مستفید ہونے والا ملک برقرار ہے۔ 2024 میں پاکستان کی جی ایس پی پلس کے تحت یورپی یونین کو برآمدات، جو بنیادی طور پر ٹیکسٹائل اور ملبوسات پر مشتمل تھیں، 7.5 ارب یورو رہیں۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / پاکستان کی کئی شعبوں میں بہتری کے بجائے صورتحال خراب، مثبت تبدیلیاں انتہائی محدود، یورپی یونین کی رپورٹ
پاکستان کی کئی شعبوں میں بہتری کے بجائے صورتحال خراب، مثبت تبدیلیاں انتہائی محدود، یورپی یونین کی رپورٹ



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
ابرہہ صفت حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ حافظ عبدالحمید عامر
Posted in: Articles, Homeمکہ معاہدے کے تناظر میں حرمین شریفین کا تحفظ اب ہماری ناگزیر ضرورت ہے۔ جہلم (محمد زاہد خورشید) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر اور جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے حوثی باغیوں کی جانب سے حرمین شریفین سعودی عرب پر حالیہ بزدلانہ اور شرپسندانہ حملوں کی شدید ترین […]
Read More-
-
عزت کا سودا اور ڈیجیٹل دور از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -











Post your comments