انڈونیشیا: مسافروں سے بھری کشتی لاپتہ، 139 افراد کی تلاش جاری

انڈونیشیا میں مسافر سے بھری کشتی لاپتہ ہو گئی جس پر 243 افراد سوار تھے۔

انڈونیشین ریسکیو ایجنسی کے مطابق کشتی کے 103 مسافروں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ ایک مسافر کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کے عملے سے آخری بار رابطہ ہونے پر خراب موسم کا سامنا کرنے کا بتایا گیا تھا۔

انڈونیشین حکام نے مزید بتایا ہے کہ کشتی مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے بنجر ماسن کی بندرگاہ کی جانب جا رہی تھی اور وہ بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی۔

ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 243 سوار تھے اور باقی ماندہ لاپتہ افراد تلاش کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *