فضا علی کے شوہر اعجاز خان نے لائیو شو میں اداکارہ کو کندھے پر اٹھا لیا، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کے شوہر اعجاز خان نے لائیو شو میں ان کو کندھے پر اٹھا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فضا علی ایک بار پھر خبروں میں آ گئیں جب ان کے شو میں ایک غیر متوقع لمحہ دیکھنے میں آیا، اداکارہ نے حال ہی میں 41 سال کی عمر میں دوسری شادی کی ہے اور وہ ان دنوں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ اپنی خوش گوار ازدواجی زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔

 فضا کے مطابق ان کی ملاقات برطانیہ میں ہوئی جہاں اعجاز خان مقیم ہیں، دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوا اور جلد ہی اعجاز خان نے شادی کی پیشکش کر دی، جس کے بعد دونوں نے عید کے موقع پر شادی کر لی۔

اعجاز خان نے بھی پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں فضا علی کو جاننے کے بعد ان کے عشق میں مبتلا ہوا اور اپنی زندگی میں محبت ملنے پر بہت خوش ہوں۔

پروگرام کے دوران ایک حیران کن لمحہ اس وقت آیا جب فضا علی کی بیٹی فرال نے اپنے سوتیلے والد سے کہا کہ وہ لائیو شو میں والدہ کو اسی طرح اٹھا کر دکھائیں جیسے وہ گھر پر اٹھاتے ہیں۔

اس پر اعجاز خان نے ہاں کرتے ہوئے فضا علی کو بازوؤں میں اٹھا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں، کچھ صارفین نے اس عمل کو نامناسب قرار دیا جبکہ بعض نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر دیکھ کر ابتدا میں یقین نہیں آیا۔

 ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ اس طرح کے مناظر پر پیمرا کہاں ہے جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے حال ہی میں فضا علی کی شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر  سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

فضا علی کی شوہر کے ساتھ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ان کے مارننگ شو کی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں فضا علی پر  شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے ٹی وی چینلز کو کیا ہو گیا ہے؟ خاتون اینکر کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ان کا گھر نہیں ہے جہاں وہ جو چاہے کر سکتی ہیں، بہتر ہے کہ وہ ایسی چھچھوری حرکتوں سے باز رہیں۔

—فوٹو بشکریہ ایکس
—فوٹو بشکریہ ایکس 

اُنہوں نے لکھا ہے کہ نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر ایسی حرکتیں کرنا انہیں زیب نہیں دیتا۔

حنا پرویز بٹ نے لکھا ہے کہ یہ ایک انتہائی شرمناک حرکت ہے ، پیمرا کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

—فوٹو بشکریہ ایکس
—فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ نیشنل ٹی وی پر خاتون اینکر اور ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کے سامنے جس طرز عمل اور چھچھور پن کا اظہار کیا وہ افسوس ناک ہے، ایسا طرزِ عمل نابالغ بچوں کے سامنے گھر میں دہرانا بھی غیر اخلاقی ہے کجا کہ اسے کروڑوں ناظرین کے سامنے ٹی وی پر دکھایا جائے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

حنا پرویز بٹ نے لکھا ہے کہ بڑوں کو اچھے اخلاق اور وضع داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ بچے اور نوجوان نسل کچھ بہتر سیکھ سکیں۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ غیر اخلاقی، بچکانہ اور چھچھوری حرکتوں سے نوجوانوں کے ذہنوں پر برا اثر پڑتا ہے، پھر ہم کہتے ہیں کہ آج کل کی نوجوان نسل اخلاقی گراوٹ کی شکار کیوں ہو رہی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *