فیفا ورلڈکپ: رونالڈو کا جادو نہ چل سکا، اسپین نے پرتگال کو باہر کردیا

فیفا ورلڈکپ پری کوارٹر فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہ چل سکا، ورلڈکپ فٹبال جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، اسپین نے پرتگال کو صفر کے مقابلےمیں ایک گول سے ہرا دیا۔

ڈیلاس کے فٹبال اسٹیڈیم میں پرتگال کے خلاف اسپین نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، پرتگال کے دس حملوں کے مقابلے میں اسپین نے 15 حملے کئے۔

ا یک طرف نوجوان لمین یامال تھے تو دوسری جانب تجربہ کار اور عمر رسیدہ کرسٹیانو رونالڈو، لمین یامال نے کئی مرتبہ پرتگال کے دفاع میں شگاف کیا، ساتھی کھلاڑیوں کو پاسز دیئے لیکن بدقسمتی وہ گول میں تبدیل نہ ہوسکے۔

 مقابلے کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں کوشش کے باوجود گول نہ کرسکیں۔

کھیل کے انجری ٹائم کا پہلا منٹ شروع ہوا تو اسپینش ٹیم نے ایک موو بنایا جس پر میکائیل میرینو نے گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی، یہ برتری بقیہ وقت تک برقرار رہی اور اسپین نے میچ ایک صفر سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔

پچھلے ایڈیشن کی طرح رونالڈو اس مرتبہ بھی نم آنکھوں اور خالی ہاتھ میدان سے واپس گئے۔

اس جیت کے ساتھ ہی اسپین نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ بیلجئم یا امریکا میں سے کسی ایک سے ہوگا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *