چیف آف آرمی اسٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرأت نے فوجیوں اور افسران کیساتھ کرم میں عید منائی ، فیلڈ مارشل نے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعاکی ۔جوانوں کی بہادری اور جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے زور دے کرکہاکہ سرحد پار افغانستان میں پناہ گاہوں سے سرگرم دہشتگردوں کو پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سر زمین کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق جوانوں اور افسروں سے گفتگو کے دوران فیلڈ رمارشل نے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور قوم کےتحفظ کیلئے ان کی غیر متزلز ل لگن ، بلند حوصلے اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجیوں اور افسران کیساتھ کرم میں عید منائی
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجیوں اور افسران کیساتھ کرم میں عید منائی



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
ابرہہ صفت حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ حافظ عبدالحمید عامر
Posted in: Articles, Homeمکہ معاہدے کے تناظر میں حرمین شریفین کا تحفظ اب ہماری ناگزیر ضرورت ہے۔ جہلم (محمد زاہد خورشید) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر اور جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے حوثی باغیوں کی جانب سے حرمین شریفین سعودی عرب پر حالیہ بزدلانہ اور شرپسندانہ حملوں کی شدید ترین […]
Read More-
-
عزت کا سودا اور ڈیجیٹل دور از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -











Post your comments