سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر خون پینے اور کالا جادو کرنے کا الزام لگایا: کنگنا رناوت کا انکشاف

متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان  کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر کالا جادو کرنے کا الزام لگایا تھا۔

کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے مشکل وقت کے بارے میں بات کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے سابق بوائے فرینڈ نے مجھ پر مقدمہ دائر کیا اور میرے بارے میں یہ کہا کہ یہ چڑیل ہے، خون پیتی ہے، یہ تو کالے کمرے میں، کالے پردے لگا کر کالا جادو کرتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب مجھ پر اس طرح کا الزام لگایا گیا اس وقت میری عمر مشکل سے شاید 26 یا 27 سال تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب میرے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے تو میں انہیں کیوں اچھا ظاہر کروں، میرے پاس انہیں اچھا ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ میں آج اس عمر میں بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو سمجھتی ہوں کہ میں جتنا بہتر کر سکتی تھی میں نے کیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *