سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مٹی کا طوفان، حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 60 زخمی

سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مٹی کا طوفان، گھوٹکی اور کشمور میں مختلف حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

راجن پور میں درخت، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دادو کے علاقے گورکھ ہل اسٹیشن میں بھی طوفان کے باعث ہٹس کی چھتیں اڑگئیں۔ سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔

طوفان کے باعث بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن تاریں موٹر وے ایم فائیو پر گرنے سے ٹریفک متاثر رہی۔ پولیس اور میپکو عملے نے ٹرانسمیشن لائن کو ہٹا کر ٹریفک بحال کی۔

مظفرگڑھ علی پورمیں آندھی کے باعث 20 سے زائد گھروں کو آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث کئی جانور بھی جل گئے۔

آج سے 5 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

پنجاب میں چند مقامات پر موسلاھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی، دالبندین 47، سکھر 42، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، چلاس 40، کوئٹہ، گلگت 38، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی اور مظفر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *