ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 32 فیصد ٹیکسز ہیں، ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں129 روپے 72پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔

فی لیٹر پیٹرول میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی جبکہ 103روپے 50 پیسے لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں21 فیصد ٹیکس شامل ہیں، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 82 روپے 81 پیسے ٹیکسز کے ہیں۔

ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے اور  فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 28 روپے 69  پیسے لیوی جبکہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

وفاقی حکومت نے یکم مئی 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، پٹرول6.51 اور ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا ، وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی جبکہ اس کی سابقہ قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لٹر تھی۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہی کیا گیا۔پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا:ترجمان اوگرادوسری جانب ترجمان اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پرپیٹرولیم ڈیلرزکی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کررہی ہیں، کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *