کے ایل ایم کی ایمسٹرڈیم سے کوراس کی پرواز کے ایل735 کے بزنس کلاس کیبین میں لیتھیم بیٹری کے پاور بینک چارنگ کے دوران پھٹ گیا جس سے آگ کا شعلہ بھڑکا اور آگ لگ گئی۔
واقعے کے وقت طیارہ بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کررہا تھا، ، آگ کے سبب کیبن میں دھواں پھیل گیا۔
حکام کے مطابق پاور بینک بزنس کلاس میں سفر کرنے والے کے ایل ایم کے سابق سی ای او ڈچ وزیر کیمیل یورلنگز کا تھا۔
کیمیل یورلنگز پاور بینک کو چارج پر لگا کر سوگئے تھے جو دوران پرواز حفاظتی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک مسافر معمولی زخمی ہوا، پائلٹ کو ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنا پڑا اور طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم کے اسخیپول ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔















Post your comments