سعودی سول ڈیفنس نے آج صبح دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا، الخرج کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام حوثی گروپ کے حملوں میں اضافے کے تناظر میں کیے گئے تاہم بعد میں الرٹ واپس لےلیا گیا۔
اس سے پہلے جمعے کی رات بھی سعودی عرب کے شہروں جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
العلا، خمیس مشیط ،جازان ، ابھا اور فرسان کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی تاہم کچھ دیر بعد سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے وارننگ واپس لے لی گئی۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے، کہا کہ ایسی معلومات کو آگے منتقل نہ کریں جن کے درست ہونے کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔















Post your comments