فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی پیش رفت پر بات کی۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا، دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات کی گئی۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر یہ رابطہ دورۂ چین کے دوران ہوا ہے۔














Post your comments