یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودیہ کے 12حملوں کا دعویٰ

انصار اللّٰہ نے یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کے ایک سو انتیس فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

انصار اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں پر کیے گئے حملوں کا سعودی عرب کو جواب دیا جائے گا۔

حوثیوں نے نصف گھنٹے تک دشمن سے جاری لڑائی کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

روسی میڈیا کے مطابق محاذ چھوڑ کر بھاگنے والوں پر حوثیوں نے حملہ کرکے گاڑیوں کو آگ لگادی۔

سعودی عرب کے علاقے جیزان میں یمنی حوثیوں کے میزائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے سے مسجد اور متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قبل ازیں انصار اللّٰہ نے یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کے ایک سو انتیس فضائی حملوں کا دعویٰ کیا۔

انصار اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں پر کیے گئے حملوں کا سعودی عرب کو جواب دیا جائے گا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *