ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے: ڈی آئی جی ساؤتھ

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے، واردات میں موٹر سائیکل اور ایک گاڑی استعمال کی گئی، کچھ رقم برآمد ہوئی ہے۔

کراچی میں ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر اور دیگر نے پریس کانفرنس کی ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ فریئر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر آکاش کو نشانہ بنایا، 24 گھنٹوں میں واردات کی تفصیلات حاصل کی گئیں اور 36 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش بینک پہنچے تو ملزمان پہلے سے موجود تھے، ایک ملزم نے ریکی کر کے ساتھی ڈکیتوں کو اطلاع دی تھی۔

اسد رضا نے کہا کہ 100 سے زائد سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کی گئیں، واردات میں موٹر سائیکل اور ایک گاڑی استعمال کی گئی، موٹر سائیکلوں پر 3 ملزمان آئے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ملزمان کو ڈیفنس تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *