امریکا میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

امریکی ریاست میسوری میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار تمام 12 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس  کے بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز  سوار تھے، جو سب حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثے دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔

حادثے کے بعد میسوری اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مشہور امریکی گلوکار اوولیور ٹری سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز فضا میں آپس میں ٹکرائے جس سے دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود 6 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں مکمل طور پر جھلس جانے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر الیکٹرک کار پارکنگ پر گرا جس سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *