ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، ایران

امریکی صدر ٹرمپ کے معاہدے کے حتمی نکات منظور ہونے کے دعوے پر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی اقدامات سفارتی عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ٹرمپ نے متعدد بار متضاد اور غلط بیانات دیے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی تضادات کا شکار، جنگ اور سفارت کاری ایک ساتھ ، امریکی صدر بار بار دعویٰ کرتے رہے کہ امن معاہدہ قریب ہے، تاہم کوئی حتمی پیشرفت سامنے نہ آ سکی۔ بعض اوقات ایران پر سخت حملوں کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، کچھ ہی دیر بعد ڈیل کی امید ظاہر کی جاتی ہے۔گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیانات اور پالیسیوں میں تضاد اور غیر یقینی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ جنگ اور سفارت کاری ایک ساتھ جاری دکھائی دیتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ بار بار یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *