کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منائی گئی

اوٹاوا: 10 مئی 2026

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں تینوں قونصل جزلز نے آج معرکہ حق کی پہلی سالگرہ جوش وخروش کے ساتھ منائی اور افواج پاکستان اور شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ پر وقار تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس تقریب میں صدر، وزیر اعظم اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں پاکستانی قوم کے عزم اور پاکستان کی مسلح افواج کے ہیروز کی بہادری کو اجاگر کیا گیا۔

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مئی 2025 میں آپریشن بنیان المرصوص کے دوران عزم کے ساتھ اپنے دفاع کے اپنے جائز حق کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون پر ثابت قدم رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” معرکہ حق” کی کامیابی ایک طاقتو ر یاد دہانی کے طور پر موجود ہے کہ قو میں صرف جنگی صلاحیت سے نہیں بلکہ عوام کے اپنے جائز حقوق اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ثابت قدم جذبے سے مضبوط ہوتی ہیں ۔

تقریب میں شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے عہد کیا کہ کہ معرکہ حق آنے والے وقتوں میں پاکستان کو مزید مضبوط اور پر عزم بنانے کے لیے قوم کو تحریک دیتا رہے گا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *