وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارشوں کے پیشِ نظر انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا۔
وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مون سون بارشوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے اور بارش کے پانی کے بروقت نکاس کیلئے واسا مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو مشکل اور پریشانی سے بچانے کیلئے بارشی پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، مون سون بارشوں کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا اندازہ ہے، فوری ازالہ یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں بارش کے پانی کی نکاسی میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔















Post your comments