امریکی سینیٹ میں ایران جنگ سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد صرف ایک وٹ کے فرق سے ناکام ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے 60 روز ہونے کے بعد جنگ جاری رکھنے کیلئے صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد بہت قریب سے ناکام ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں قرارداد کے حق میں 49 اور مخالفت میں 50 ووٹ پڑے۔
قرارداد اوریگن سے سینیٹر جیف مرکلے نے پیش کی تھی۔ قرارداد کا مقصد 60 روز کی حد کے بعد وائٹ ہاؤس کو فوجی کارروائی کی باضابطہ منظوری کی اجازت لازمی بنانا تھا۔
امریکی سینیٹ نے مقررہ حد کے بعد ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے خلاف قرارداد مسترد کردی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ایران سے مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا مذاکرات میں اتنی پیش رفت ہوتی ہے یا نہیں کہ صدر ٹرمپ کی ریڈ لائن کو مطمئن کیا جا سکے؟
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی ریڈ لائن بہت سادہ ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ایسے حفاظتی اقدامات کر لیں جن کے نتیجے میں ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔














Post your comments