امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف تازہ فضائی حملوں کا ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
سینٹکام کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی اس صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے کی گئیں جن کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملے جاری رکھ سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے اس مرحلے میں ایران کے فوجی کمانڈ سینٹرز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور جاری ہے۔
بیان کے مطابق مئی کے آغاز سے اب تک امریکی افواج نے تقریباً 900 تجارتی جہازوں اور 450 ملین بیرل خام تیل کی محفوظ نقل و حمل میں معاونت فراہم کی ہے۔
سینٹکام نے مزید کہا کہ امریکی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور آبنائے ہرمز سے آزادانہ اور محفوظ گزرنے والے شہری بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی بلاجواز ایرانی جارحیت پر ایران کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔















Post your comments