کراچی بندرگاہ پر 2 جہاز ٹکرا گئے، واقعے کی وجوہات اور حقائق کا تعین کرنے کے لیے تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں، کراچی پورٹ کے داخلی راستے کے قریب فیئر وے بوائے کے باہر 2 جہاز ایم وی نیوا (متحدہ عرب امارات پرچم بردار) اور ایم وی پاپو (لائبیریا پرچم بردار) جمعرات کو رات تقریباً 8 بجے آپس میں ٹکرا گئے، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے اپنے 4 بڑے ٹگز ایم ٹی میٹھادر، ایم ٹی کھارادر، ایم ٹی لیاری اور ایم ٹی کیماڑی تعینات کیے، جنہوں نے متاثرہ جہاز ایم وی نیوا کو بحفاظت کراچی ہاربر منتقل کیا، جہاں اسے مرمت کے لیے لنگر انداز کر دیا گیا، کے پی ٹی کے اعلامیے کے مطابق اس بروقت امدادی کارروائی سے جہاز رانی اور سمندری ماحول کو درپیش ممکنہ خطرات کو ٹال دیا گیا۔
کراچی پورٹ کے قریب 2 بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
عالم کفر کا گٹھ جوڑ اور اسلام مخالف سازشی عناصر خود مٹی کا ڈھیر بن جائیں گے۔ حافظ عبدالحمید عامر
Posted in: Articles, Homeحرمین شریفین پر حوثی باغیوں کے حملے سے عالم اسلام میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جہلم (نامہ نگار) جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر اور چیئرمین تحفظ حرمین شریفین موومنٹ پاکستان حافظ عبدالحمید عامر نے حوثی باغیوں کی جانب سے ارضِ مقدس پر مسلسل […]
Read More-
-
-
عزت کا سودا اور ڈیجیٹل دور از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home












Post your comments