صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کر لیا، تاریخ سامنے آ گئی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کی شام 5 بجے طلب کر لیا۔

علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 60 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں، جن کی جون کے پہلے ہفتے کے اوائل میں وطن واپسی متوقع ہے۔

اس صورتِ حال کے باعث حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس بلانے کے لیے تبدیلیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ حکومت نے ابتدائی طور پر یکم جون کو دونوں ایوانوں (قومی اسمبلی اور سینیٹ) کے الگ الگ اجلاس بلانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم اب انہیں 5 جون کو طلب کیا جا رہا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *