حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ،ادھر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیاگیا ، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 19 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لٹر تھی۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔















Post your comments