سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

دریائے سوات میں جھیل سیف اللّٰہ کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے میں 4 افراد کی تلاش جاری ہے، کشتی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ جھیل سیف اللّٰہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کشتی الٹنے کے بعد ریسکیو کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 5 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

وڈیو بنانے کے شوق نے گاڑی سے محروم کردیا، جان کے لالے الگ پڑگئے۔

پولیس کے مطابق کچھ افراد دریا میں گاڑی چلا کر ایک طرف سے دوسری طرف جانا چاہتے تھے۔

ناران کے دریائے کنہار میں پانی کے تیز بہاؤ نے سنبھلنے کا موقع نہ دیا، ریسکیو ٹیم دریا میں بہنے والی گاڑی کے قریب پہنچی۔

صرف 30 سیکنڈ کا وقت تھا، بروقت کارروائی سے زندگیاں تو بچ گئیں، لیکن گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے دریائے کنہار میں غرق ہوگئی، موقع پر موجود لوگوں نے یہ خوف ناک منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *